Download Link A
Download Link B
Download Link B
یہ کہانی داؤد اور سندیہ کے پیچیدہ تعلقات، بچپن کی تکرار اور انا کی جنگ سے محبت کے سفر کے گرد گھومتی ہے۔ بچپن ہی سے دونوں ایک دوسرے کے متضاد مزاج کی وجہ سے آپس میں لڑتے رہتے تھے، جہاں داؤد ضدی اور غصیلا تھا اور سندیہ ہر بات کا ترکی بہ ترکی جواب دینے والی چلاک لڑکی تھی۔ بڑوں کی خواہش پر دونوں کا رشتہ طے ہوا اور شادی بھی ہو گئی، مگر ان کی آپسی ان بن، طنز اور زبانی جنگ ختم نہ ہوئی۔ اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد سندیہ کا ایک حادثہ پیش آتا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہو جاتی ہے۔ اس وقت داؤد کو پہلی بار اسے کھونے کا شدید خوف محسوس ہوتا ہے اور اس کی انا ٹوٹ جاتی ہے۔ اریب کے سمجھانے پر داؤد اپنی محبت کا اعتراف کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ وہ کراچی واپسی کے بعد ہی سے اس سے محبت کرنے لگا تھا لیکن اپنی انا کی وجہ سے اظہار نہ کر سکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.