Pages

Friday, August 28, 2026

Andhery Se Ujaley Tak By Asma Taqi

Download Link B
یہ کہانی ایک بیوہ طاہرہ بیگم اور ان کے شوہر علی رضا کے گھرانے کے گرد گھومتی ہے، جن کی پانچ بیٹیاں—امینہ، یمنی، رمنا، مومنہ، اور آمنہ ہیں۔ ہر بہن کا مزاج ایک دوسرے سے بالکل مختلف اور منفرد ہے۔ طاہرہ بیگم پانچ بیٹیوں کے مستقبل اور ان کی شادیوں کی فکر میں ہر وقت پریشان اور بد مزاج رہتی ہیں، جبکہ علی رضا ہر حالت میں صابر اور پرسکون رہتے ہیں۔  اسی دوران علی رضا کے مرحوم دوست کے بیٹے ندیم اور ان کی خالہ شاکرہ بیگم کا ذکر آتا ہے، جن کی کفالت ندیم کے چچا متین صاحب نے کی تھی۔ متین صاحب ندیم کی بہن سامیہ کی شادی ریحان سے کروا دیتے ہیں۔ بعد میں ندیم اور رمنا کی منگنی طے ہو جاتی ہے۔  زندگی پرسکون گزر رہی ہوتی ہے کہ ایک حادثے میں لڑکیوں کے والدین (علی رضا اور طاہرہ بیگم) کی ناگہانی موت ہو جاتی ہے، جس سے پانچوں بہنیں بالکل بے سہارا اور تنہا ہو جاتی ہیں۔ اس مشکل وقت میں امینہ بڑی بہن ہونے کے ناطے سنبھالا لیتی ہے اور تمام بہنیں مل کر اپنی تعلیم، ٹیوشنز اور سلائی کڑھائی کے ذریعہ خود کفیل ہونے کا فیصلہ کرتی ہیں-------------------

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.