Download Link B
یہ کہانی دو نوعمر کرداروں، افتان اور الماس (جواہر) کے گرد گھومتی ہے، جو میٹرک اور آٹھویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ افتان ایک پابندِ روٹین اور شریف لڑکا ہے جبکہ الماس اپنے گھر کی اچانک عائد کردہ پابندیوں سے بیزار ہو کر نانی کے گھر زیادہ وقت گزارتی ہے۔ دونوں کی پہلی ملاقات شہباز (افتان کا دوست) کے فلیٹس کے پاس ہوتی ہے، جہاں سے ان کے درمیان روزانہ ملاقاتوں اور معصومانہ باتوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ایک دوسرے کی طرف شدید راغب ہو جاتے ہیں اور شادی کے خواب دیکھنے لگتے ہیں۔ ایک دن افتان اپنے اندر کی بے چینی اور جذبات کی شدت سے مغلوب ہو کر اپنے بڑے بھائی کو سب کچھ بتا دیتا ہے، جو اسے سمجھاتے ہیں اور فی الحال پڑھائی پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ لیکن اسی رات، افتان اپنے جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے رات کے وقت الماس سے ملنے اس کی نانی کے فلیٹ پہنچ جاتا ہے۔ الماس گھر والوں سے چھپ کر پچھلی طرف موٹروں والے نیم تاریک احاطے میں اس سے ملنے آتی ہے۔ ملاقات کے دوران جب افتان جذباتی ہو کر الماس کے قریب آتا ہے، تو اچانک الماس کے ماما انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیتے ہیں۔ الماس کے ماما غصے میں آپے سے باہر ہو جاتے ہیں؛ وہ افتان کو بری طرح مار پیٹ کر باہر پھینک دیتے ہیں اور الماس کی بھی شدید پٹائی کرتے ہیں، جس سے یہ چھپا ہوا افیئر سب کے سامنے آ جاتا ہے اور کہانی ایک دردناک موڑ پر ختم ہوتی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.