Download Link A
Download Link B
Download Link B
باری علیگ کی یہ کتاب ایسٹ انڈیا کمپنی کے ڈھائی سو سالہ دور کو تین اہم مراحل میں تقسیم کرتی ہے۔ پہلے دور میں کمپنی نے یورپی رقیبوں پر غلبہ پایا اور ہندوستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت شروع کی۔ پلاسی کی لڑائی کے بعد دوسرا دور شروع ہوا جس میں تجارت کے ساتھ حکومت بھی کمپنی کے ہاتھ میں آگئی اور اس دوران ہندوستان کی دولت سے انگلستان میں صنعتی انقلاب برپا ہوا۔ تیسرا دور کمپنی کے مقبوضات میں اضافے اور بالآخر 1857ء کے ہنگامے کے بعد برٹش پارلیمنٹ کے ہاتھوں کمپنی کے خاتمے پر مشتمل ہے۔ مصنف نے اس تاریخ کو محض واقعات کا مجموعہ نہیں بنایا بلکہ اسے عالمگیر تاریخ کے تسلسل اور ان معاشی عناصر کی روشنی میں پیش کیا ہے جنہوں نے ہندوستان کی معیشت اور معاشرت کو تبدیل کیا۔ کتاب میں واسکوڈے گاما کی آمد، مغلوں کا زوال، مرہٹوں اور سکھوں کی تاریخ کے ساتھ ساتھ برطانوی گورنر جنرلز کی پالیسیوں کا بھی تنقیدی مطالعہ موجود ہے۔
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.