Pages

Sunday, October 11, 2026

Gresan Ki Wapsi By Muhammad Shakir Labana

Download Link A
Download Link B
’گریسن کی واپسی‘ محمد شاکر لبانہ کی ایک سنسنی خیز اور پراسرار کہانی ہے جس کا آغاز ڈک گریسن کے نام ایک خط سے ہوتا ہے۔ ڈک گریسن کا بچپن ’ہیلی سرکس‘ میں گزرا تھا، جہاں چھ سال کی عمر میں اس کے والدین (جو کہ سرکس کے ماہر کرتب باز تھے) کو کسی انجان مجرم نے قتل کر دیا تھا۔ سرکس کے مالک مسٹر ہیلی نے ڈک کی پرورش اپنے بیٹے کی طرح کی تھی۔ مسٹر ہیلی کے انتقال کے بعد جب ان کی وصیت پڑھی جاتی ہے تو یہ انکشاف ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی جائیداد اور سرکس کا مالک ڈک گریسن کو بنایا ہے، جس پر مسٹر ہیلی کا مغرور بیٹا برائن شدید غصے میں آجاتا ہے۔   ڈک کو مسٹر ہیلی کا ایک خط ملتا ہے جس میں انکشاف ہوتا ہے کہ اس کے والدین کا قاتل ٹونی زکو نامی ایک بھتہ خور مجرم تھا۔ سرکس کو بچانے اور مالی معاونت کے لیے جب ڈک میونسپل بینک سے لون کے سلسلے میں سونیا زکو نامی ایجنٹ سے ملتا ہے، تو اسے پتہ چلتا ہے کہ سونیا اسی ٹونی زکو کی بیٹی ہے۔ ادھر سرکس کے گرینڈ شو کے دوران برائن اور ریمنڈ کی سازش سے سرکس میں آگ لگ جاتی ہے، اور ریمنڈ (جو ڈک کا پرانا دوست تھا مگر حسد کی وجہ سے غدار بن چکا تھا) ڈک پر حملہ کر دیتا ہے۔ پولیس بروقت پہنچ کر ریمنڈ اور رایا کو گرفتار کر لیتی ہے جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ آخر کار، ڈک اپنے والدین کے قاتل ٹونی زکو کو بھی قانون کے کٹہرے میں لے آتا ہے، اور سرکس کی رونقیں بحال ہو جاتی ہیں۔ 

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.