یہ کہانی عائشہ کمال کی ہے، جو نامور بزنس مین احمد کمال کی اکلوتی بیٹی ہے۔ بچپن میں والدہ کی وفات اور والد کی دوسری شادی کے باعث وہ شدید احساسِ محرومی اور خود اعتمادی کی کمی کا شکار رہی۔ یونیورسٹی کے اردو مباحثے میں ناکامی اور سمعان علوی نامی باصلاحیت اور پرکشش طالب علم کی شاندار تقریر نے عائشہ کی زندگی بدل دی۔ وہ سمعان کی شخصیت سے بے حد متاثر ہو کر اس کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے اور اس کی پسند کے مطابق اپنا لباس اور اندازِ زندگی بدلنے لگتی ہے۔
دوسری طرف سمعان کے گروپ کی اہم رکن، عدن شہزاد، عائشہ کے اس جذبے کو اپنے اور سمعان کے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔ عدن چالاکی سے عائشہ کے احساسِ کمتری کا فائدہ اٹھاتی ہے اور اپنے گروپ کے ذریعے اس کی شخصیت، لباس اور انداز کا مذاق بنوا کر اسے نفسیاتی طور پر توڑ دیتی ہے۔ بعد میں جب سمعان اور اس کا گروپ اسلام آباد کے ایک مقابلے میں ریکارڈ اسکور کے ساتھ فتح حاصل کرتے ہیں------------------------
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.