Pages

Sunday, August 30, 2026

Mashal e Raah Urdu Novel By Umar Jadoon

یہ ناول انسان کی داخلی جنگ، خود آگہی، ذہنی صحت اور حقیقی محبت کی تلاش کا ایک با معنی سفر ہے۔ کہانی کے اہم کردار فارس، حیدر اور قیس اپنی اپنی زندگی کی محرومیوں، جذباتی الجھنوں اور اذیتوں سے نبرد آزما ہیں۔ فارس ماضی کے صدمات اور ٹوٹے ہوئے تعلقات کے باعث ایک سپاٹ اور سخت گیر شخصیت اختیار کر چکا ہے۔ دوسری طرف، حیدر بچپن کے اکیلے پن اور سوتیلی ماں کی بے رخی کا شکار رہا ہے؛ وہ محبت کی تلاش میں اپنے دوستوں (بہرام اور فارس) کے ساتھ کراچی کا رخ کرتا ہے تاکہ اپنے مقصد کو حاصل کر سکے۔  ناول کا دوسرا رخ قیس کی زندگی کو ظاہر کرتا ہے جو خاندانی نفرتوں، طعنوں اور منفی ماحول کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت، خوف اور اینگزائٹی میں مبتلا ہے۔ وہ اپنی ذات کی تلاش اور اس گھٹن سے نکلنے کے لیے ایک ماہر نفسیات (ڈاکٹر وقار) سے مدد لیتا ہے۔ ڈاکٹر وقار کی رہنمائی میں قیس کو یہ احساس ہوتا ہے کہ انسان کی اصل جنگ اپنے نفس کی خواہشات پر قابو پانے اور حاصل و لاحاصل کے فرق کو سمجھنے میں ہے۔ یہ کہانی یہ پیام دیتی ہے کہ جب انسان اپنے اندر کی تاریکیوں کو چھوڈ کر خود آگہی اور صبر کا راستہ اختیار کرتا ہے، تو اسے زندگی کی حقیقی "مشعل راہ" اور سکون حاصل ہو جاتا ہے۔  

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.