یہ کہانی ماہا کی ہے، جو ایک باہمّت، خوددار، اور آزاد خیال لڑکی ہے۔ اپنے خاندانی ماحول، روایتی سوچ اور ماضی کے ایک تلخ تجربے کی وجہ سے وہ رشتوں اور لوگوں سے خاصی محتاط رہتی ہے۔ ماہا کا رشتہ اس کے پھپھو زاد عمر سے طے کر دیا جاتا ہے، جو ایک سادہ اور دوسروں کے اثر میں آنے والا شخص ہے۔ تقریب کے دوران ماہا کی ملاقات معید سے ہوتی ہے، جو عمر کا پھپھو زاد ہے۔ معید ایک پراثر اور مضبوط شخصیت کا مالک ہے جو ماہا کی سوچ، خودداری اور بے باکی سے متاثر ہو جاتا ہے۔ جہاں عمر، ماہا کی شخصیت کو سمجھنے اور سنبھالنے میں ناکام رہتا ہے، وہیں معید اس کے جذبات اور فیصلوں کی قدر کرتا ہے۔ شادی کے بعد عمر کے ساتھ ماہا کی زندگی میں تلخیاں بڑھ جاتی ہیں کیونکہ عمر نہ صرف اس پر شک کرتا ہے بلکہ اس کی آزادی پر پابندیاں بھی عائد کرتا ہے۔ وقت کے ساتھ ماہا اور معید کو احساس ہوتا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے صحیح سفر کے ساتھی ہیں۔ یہ ناول زندگی کے دھندلے راستوں میں صحیح سمت، رشتوں کی حقیقت اور سچی محبت کی پہچان کو خوبصورتی سے بیان کرتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.