Pages

Saturday, April 27, 2019

Sarkash Novel Complete By Mahmood Ahmed Moodi

یہ کہانی "سرکش" نامی ایک سادہ دل، معصوم اور نیک طینت نوجوان افضل کی ہے، جسے زندگی کے نامساعد حالات اور وقت کی بے رحم موجیں ایک بالکل مختلف راستے پر ڈال دیتی ہیں. افضل ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے، جو شکر گڑھ کے ایک سرحدی قصبے میں انتہائی تند دستی اور عسرت کے ماحول میں پروان چڑھتا ہے. غربت اور پسماندگی کے باوجود اس کے والد صاحب اسے پڑھانے لکھانے کا بے پناہ شوق رکھتے ہیں۔ افضل کے اسکول کا ایک بدمعاش دوست راجو اسے فلمیں دیکھنے کی لت لگا دیتا ہے اور وہ دونوں اکثر قصبے کے ایک خستہ حال سینما میں جا کر فلمیں دیکھتے ہیں. افضل مڈل اسکول پاس کرنے کے بعد جب لاہور میں ایک تقریری مقابلے میں شرکت کرتا ہے تو وہ زندگی میں پہلی بار فلم اسٹوڈیوز (شاہ نور اور ایورنیو) دیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور وہاں کے ماحول اور فلمی اداکاروں سے شدید متاثر ہوتا ہے. اسی دوران قصبے میں واپسی پر اسے اپنی گلی میں رہنے والی ایک خوبصورت اور پروقار لڑکی "شمیم" سے محبت ہو جاتی ہے. وہ تین سال تک اس کی محبت میں گرفتار رہتا ہے اور خطوط کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے، لیکن شمیم خاندان کی عزت اور مجبوریوں کی وجہ سے خاموش رہتی ہے. بالآخر، شمیم کی شادی ایک امیر کبیر شخص سے طے پا جاتی ہے اور وہ رخصت ہونے سے قبل افضل کو بلا کر اپنے پاکیزہ کردار اور مجبوریوں کی داستان سناتی ہے، جس سے افضل کا دل ٹوٹ جاتا ہے. ..................

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.